گزشتہ دنوں چترال سکاؤٹس، دیر سکاؤٹس اور باجوڑ سکاؤٹس پر مشتمل فرنٹئیر کور کے نادرن سیکٹر کے نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ دروش چھاؤنی ، چترال میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔
اس موقع پرجوانوں سے خطاب کر تے ہو ئے کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملک پر حملہ آور ہو کر اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی مزموم کوشش کی ہے ۔لیکن پاکستانی قوم اور پاک فوج نے پر عزم ہو کر اس ناسور کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ۔ مہمانِ خصوصی نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ کٹھن اور مشکل تربیت کے بعد پاک فوج کا حصّہ بننے جا رہے ہیں بلاشبہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔
بعد ازاں اس موقع پر مہمان خصوصی نے کورس میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے ۔
کمانڈر پشاور کور کا دورہ کرم ایجنسی
گزشتہ دنوں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کرم ایجنسی کا دورہ کیاجہاں اُن کو علاقے میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آرمی پبلک سکول پاراچنار کا سنگِ بنیاد رکھا ، جس کا اعلان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ پارا چنار کے موقع پر کیا تھا ۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور قیام امن کے لیے اُن کی قربانیوں کی تعریف کی۔ کورکمانڈر نے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ تحریر 356مرتبہ پڑھی گئی۔