کرنل کمانڈنٹ آف انجینئر کور کی تقریب
گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سنٹر رسالپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمود بخاری کو کرنل کمانڈنٹ آف انجینئرز کور کے رینک کے بیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کا کوئٹہ گیریژن میں بُوٹ کیمپ کا دورہ
گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے 200 کے قریب طلباء و طالبات نے کوئٹہ گیریژن کے فیلڈ ایریا میں بُوٹ کیمپ کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کا تعلق بلوچستان یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز، کوئٹہ سائنس کالج، موسیٰ کالج اور گیریژن ڈگری کالج سے تھا جنہوں نے کیمپ میں 2 روز قیام کیا۔
قیام کے دوران انہیں پاک فوج کی آپریشنل اور ٹریننگ سرگرمیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں کے نمائشی سٹالوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بُوٹ کیمپ کے دورے کا مقصد طلباء و طالبات کو پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے دفاع وطن کے لئے کی گئی سرگرمیوں اور چیلنجز سے متعارف کروانا تھا۔
یہ تحریر 363مرتبہ پڑھی گئی۔