انٹر فارمیشن پیرا میٹ کمپی ٹیشن ۔منگلاکور
گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کورلیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے موہری رینج کھاریاں پر ہونے والے انٹر فارمیشن پیرا میٹ کمپیٹیشن کے موقع پر موہری رینج کا دورہ کیا۔ ان فائرنگ مقابلوں میں منگلا کور کی تمام فارمیشنوں کے جوانوں نے شرکت کی۔ مقابلوں میں رائفل جی تھری،ایس ایم جی ، ایل ایم جی، اور سنائپر رائفل کا استعمال ہوا۔ کمانڈر منگلا کور نے جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
یہ تحریر 470مرتبہ پڑھی گئی۔