ہلال نیوز

آرمی اتھلیٹک چیمپیئن شپ

آرمی اتھلیٹک چیمپیئن شپ۔2018

مقابلوں میں کراچی کور نے تیسری پوزیشن، راولپنڈی کور نے دوسری جبکہ منگلا کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ دنوںمنگلا کور کے زیرِ انتظام آرمی اتھلیٹک چیمپیئن شپ 2018کا انعقاد کھاریاں میں ہوا۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی کی تمام کورز نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کراچی کور نے تیسری پوزیشن، راولپنڈی کور نے دوسری جبکہ منگلا کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریبِ انعامات میںکمانڈر منگلا کورلیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی مہمانِ خصوصی تھے۔مہمانِ خصوصی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو چیمپیئن ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میںگولڈ میڈلز تقسیم کئے۔ بعد ازاں کمانڈر منگلا کور نے اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات بھی دیئے۔

یہ تحریر 413مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP