ہلال نیوز

گلگت  بلتستان میں 74 ویں یوم آزادی کی تقریبات

گزشتہ دنوں محرم کے تقدس اور گلگت  بلتستان میں کوویڈ 19کی حالیہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یوم آزادی سادگی لیکن قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ صوبائی دارالحکومت گلگت میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب چنار با میں منعقد ہوئی اور گورنر گلگت  بلتستان نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، سیاسی قیادت، بزرگ سینئر عہدیدار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسی طرح نیشنل فلیگ ہوسٹنگ کے ساتھ ہم آہنگی میں، گیریژن لیول فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب بھی گلگت ہیلی پیڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تمام افسران، نوجوانوں اور گلگت کے سابق فوجیوں نے شرکت کی۔


یہ تحریر 745مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP