ہلال نیوز

جنرل ہیڈکوارٹرز میں تقریب اعزازات

جنرل ہیڈکوارٹرز میں تقریب اعزازات

گزشتہ دنوں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں ملٹری افسران، غازیان اور شہداء کے اہلِ خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب میں32 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری، 2 آفیسرز کو تمغۂ جرأت 33 افسران اور جوانوں کو تمغۂ بسالت اور 4 آفیسرز اور جوانوں کو یونائیٹڈنیشن (یو این) میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کے اعزازات اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن اور استحکام اِن آفیسرز اور جوانوں کی بے لوث قربانیوں کی وجہ سے حاصل ہوا ہے جو ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ مزیدبرآں چیف آف آرمی سٹاف نے شہداء کے لواحقین کی عظیم قربانیوں پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملیر گیریژن کراچی میں تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب

گزشتہ دنوںملیر چھائونی کراچی میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پاکستان آرمی کے افسران و جوانوں کومیڈل لگائے۔جبکہ شہداء کے ایوارڈز اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔یہ اعزازات دہشت گردی کے خلاف مختلف آپریشنز میں اپنی قیمتی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو عطاکئے گئے۔

ستارہ ء امتیاز (ملٹری)، تمغہء امتیاز(ملٹری)اور تمغہء بصالت افسران و جوانوں کو اُن کی دوران سروس بہادری، جراء ت اور اپنے اپنے شعبوں میں گراں قد ر خدمات کے صلے میں عطا دیئے گئے۔ تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ، سِینئرآرمی افسران،اُن کے اہلِ خانہ اور جوانوں نے شرکت کی۔

 

 

 

 

رائزنگ ڈے اور 150 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے  کرنل آف دی رجمنٹ کی تعیناتی کی تقریب

گزشتہ دنوں 150 میڈیم رجمنٹ کے اٹھائیسویں یومِ تاسیس اور پہلے کرنل آف دی رجمنٹ کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز 7 اپریل 2018ء کی شام کو والی بال میچ سے ہوا جس میں افسر اور جوانوں نے شرکت کی۔ میچ کے بعد بڑا کھانا ہوا جس میں 150 میڈیم کے تمام  حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران،NCOs ، JCOs نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ کھانے کے بعد آرٹلری ٹروپے نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ 8 اپریل 2018ء کی صبح انسٹالیشن کی تقریب ہوئی۔ جس میں لیفٹیننٹ کرنل عامر کو رینک لگائے گئے اور بریگیڈیئر کاشف مغل کو کرنل آف دی رجمنٹ مقرر کیا گیا۔ اس تقریب کے اختتام پر 150 میڈیم کے سب سے پہلے CO لیفٹیننٹ کرنل فاروق شیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یادِ ماضی کو تازہ کیا اور یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس کے بعد تمام یونٹ آفیسرز کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

یہ تحریر 592مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP