کراچی کے مختلف حصوں میں سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کے دوران پاک بحریہ نے امدادی آپریشن کیا۔پاک بحریہ نے سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں ہر ممکن امداد فراہم کی اور سیلاب زدہ گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی۔ پاک بحریہ نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑی مقدار میں بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا۔پاک بحریہ کے جوان شیر شاہ ، صدر، لیاری، بزرٹا لائن ، پنجاب چورنگی اور ماڑی پور سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پاک بحریہ قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
یہ تحریر 349مرتبہ پڑھی گئی۔