شندور پولو فیسٹیول
گزشتہ دنوں ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ اس کا انعقاد فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ فائنل میچ کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف اورمنیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد مہمانانِ خصوصی تھے۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت کو 5 گول کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
یہ تحریر 729مرتبہ پڑھی گئی۔