ہلال نیوز

پاسنگ آ ؤ ٹ پریڈ -سگنل ٹریننگ سنٹر کو ہاٹ

گزشتہ دنوں سگنل ٹریننگ سنٹر کوہاٹ میں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ میجر جنرل امجداحمدبٹ ایس او این سی کور آف سگنلز پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پریڈ گرائونڈ پہنچنے پر سینٹر کمانڈنٹ بریگیڈئرخالد محمودنے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پرریکروٹس کے چاق چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی اور انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔



اس موقع پر میجر جنرل امجداحمدبٹ نے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ اپنی بنیادی عسکری وتکنیکی تربیت مکمل کر کے کور آف سگنلز کی مختلف یونٹوں کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔ کور آف سگنلز پاک آرمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس شعبے کی غیر موجودگی میں جنگ جیتنا ناممکن ہے۔ یہ وہ ہی شعبہ ہے جو کمانڈر اورسپاہ کے درمیان موثر مواصلاتی نظام کو بحال رکھتا ہے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے کورس میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
 

یہ تحریر 173مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP