گزشتہ دنوںگوجرانوالہ چھائونی میں شہری آگاہی اور' سر سبز و شاداب پاکستان پروگرام ' کے موضوع پر ایک میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل عامر عبا سی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ میلے میں لوگوں کی آگاہی کے لئے مختلف سٹال لگائے گئے اور بچوں کی تفریح اور کھیلوں کا خاطر خواہ اہتمام کیا گیا۔ میلے میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی'پانی کی بچت اور جنگلات کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ کمانڈر گوجرانوالہ کورنے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں صفائی ستھرائی قا ئم رکھنا بحیثیت شہری ہم سب کا فریضہ ہے جس میں پاک فوج اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
امراضِ قلب آگاہی واک
گزشتہ دنوں بہاولپور گیریژن میں امراضِ قلب سے متعلق ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس واک کا مقصد ہر سال 29 ستمبر کو منعقد ہونے والے "WORLD HEART DAY" کو منانا تھا۔ واک میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادنے خوب جوش و جذبے کے ساتھ دل کی بیماریوں سے آگاہی سے متعلق مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے حصہ لیا۔واک کے اختتام پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو امراضِ قلب سے بچائو اور صحت مندانہ انداز زندگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ تحریر 514مرتبہ پڑھی گئی۔