ہلال نیوز

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور فرنٹیئرکور کی امدادی کارروائیاں

پاکستان آ رمی اور فرنٹیئر کور کے جوانوں نے خیبرپختونخوا اورقبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں ٹانک ،گومل زام ڈیم ، دریائے ٹوچی اور چترال بروغل کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئرکور کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے قبائلی بھائیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ان میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ پاک فوج کی انجینئرز کور کے جوانوں نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی رابطہ سڑکیں بھی بحال کیں ۔




 

یہ تحریر 176مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP