ہلال نیوز

منگلا کور کے زیر اہتمام فری آئی  کیمپ کا انعقاد

منگلا کور کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے گزشتہ دنوں مقامی شہریوں کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کثیر تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور امراض کی تشخیص کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں سکول جانے والے بچوں کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی۔


یہ تحریر 1109مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP