سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
گزشتہ دنوں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداﷲ العیش نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئرہیڈکوارٹرزآمدپر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔بعد ازاںسعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیااور رائل سعودی فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے میںبھرپور مدد اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس دورے کے دوران سعودی وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
یہ تحریر 358مرتبہ پڑھی گئی۔