ہلال نیوز

دوہری سیٹ والے جے ایف سیون ٹین بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

دوہری سیٹ والے جے ایف سیون ٹین بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان
 

گزشتہ دنوں ڈبل سیٹ جے ایف سیون ٹین بی تھنڈ ر نے چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
Aviation Industry Corporation of China (AVIC)
. کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ،
Mr. Li Yuhai
اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔ پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹجے ایف سیون ٹین بی تھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مرا حل سے گزر رہا ہے۔ جے ایف سیون ٹین بی تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے۔ اس طیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین
combat training
ممکن ہو سکے گی۔ جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میں جے ایف سیون ٹین کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دیتے ہیں۔ جے ایف سیون ٹین تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔



کور ہیڈکوارٹرز ملتان میں مردم شماری کے حوالے سے اجلاس
 

گزشتہ دنوں کمانڈرملتان کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز ملتان میں چھٹی قومی خانہ مردم شماری فیز 2کے سلسلے میں آرمی اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔ جس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے
جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے خانہ مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا۔ اجلاس میں ملتان، خانیوال، ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں ہونے والی خانہ مردم شماری کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ کمانڈر ملتان کور نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خانہ مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ اور محکمہ شماریات کے حکام کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔

یہ تحریر 402مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP