6 ستمبر 2018 یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان تھے۔ انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی قربانیوں کے باعث ہم ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کاکہنا تھا کہ آج ہم شہداء کی بدولت ہی پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذراے پیش کئے پاکستان کے استحکام کے لئے افواج پاکستان، پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر کی بڑی قربانیاں ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ، وزیرِ خزانہ میر عارف جان محمد حسنی، وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، صوبائی وزیر پی ایچ ای نور احمد دمڑ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم احمد انجم، ڈی جی لیویز طارق بلوچ، ڈی جی انفارمیشن شہزادہ فرحت کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت موجود تھے۔
یہ تحریر 763مرتبہ پڑھی گئی۔