منگلا کور ڈائنامک انٹیگریٹڈ ٹریننگ ایس ایم ایل کمپٹیشن
گزشتہ دنوں منگلا کور میں Dynamic Integrated Sml Competitionکا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مقابلے میں تمام شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 21 H مقابلے میں فاتح قرار پائی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
نسٹ (NUST)کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکلانجینئرنگ میں روبوٹکس کے مقابلو ں کا انعقاد
نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس کے مقابلے جنہیں عرفِ عام میں National Engineering Robotics Contest یا (NERC) کہا جاتا ہے، روبوٹکس (Robotics) کے میدان میں ملکی سطح کے سب سے بڑے مقابلے تصور کئے جاتے ہیں۔ ان مقابلوں کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف میکاٹرونکس NUST College of E&ME راولپنڈی کے زیرِ انتظام ہر سال بڑی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔
پچھلے دنوں NERC-18 کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سطح پر 150 سے زائد تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔"LEGO School" کیٹیگری میں ملٹری کالج جہلم جبکہ "LEGO University" اور "Indigenous"کیٹیگری میںNUST College of Electrical & Mechanical Engineering کے طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمانِ خصوصی CLS لیفٹیننٹ جنرل قاضی محمداکرام احمد نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اور مقابلوں کے شاندارانعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
یہ تحریر 741مرتبہ پڑھی گئی۔