جسمانی تندرستی انسانی زندگی کے لئے انتہائی قدروقیمت کی حامل ہے۔ اسی پہلوکو مد نظر رکھتے ہوئے کمانڈر10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی ہدایات پر چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں صحت مند کھیلوں کی سر گرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے رائزنگ سن سپورٹس کمپلیکس میں جاگنگ گالہ کا انعقاد کیا گیا۔ جاگنگ گالہ میں رائزنگ سن سپورٹس کمپلیکس کے ممبران، آرمی آفیسرز اور چکلالہ گریژن کے رہایشیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گالہ کا مقصد تمام شرکاء کو اپنی معمول کی مصروفیات سے نکال کر اپنی صلاحیتوں اور فٹنس کوبرقرار رکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ گالہ میں شرکت کے لئے بچوں کے ساتھ ساتھ ہرعمر کے خواہش مند حضرات نے دوڑ میں رجسٹریشن کروائی۔ اس گالہ میں تقریباً430 افراد بشمول 150 بچوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی۔ گالہ کا اختتام بیگم اور کمانڈر10 کور کی موجودگی میں 5 کلومیٹر کی میراتھن ریس اور1.5 کلومیٹرواک کے بعد رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ ہوا۔
یہ تحریر 521مرتبہ پڑھی گئی۔