ہلال نیوز

مجاہد فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں بھمبر میں مجاہد فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور معیار کو سراہا۔ انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

 

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

گزشتہ دنوں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ وفد کو جیو سٹریٹجک انوائرنمنٹ، نیشنل سکیورٹی کے چیلنجز ، پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور علاقائی امن کے قیام میں کردار ادا کرنے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان نسل سے  5 th جنریشن Hybird war کے ذریعے نشانہ بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی جس میں سوشل میڈیا کو ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ وفد نے پاک فوج کی کامیابیوں اور اس کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک میں پرامن ماحول قائم کرنے پر پاک افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ تحریر 496مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP