گزشتہ دنوں مجاہد فورس سنٹر بھمبر میں پہلے کرنل کمانڈنٹ آف مجاہد فورس کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کمانڈر راولپنڈی کور، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو پہلا کرنل کمانڈنٹ آف مجاہد فورس مقرر کیا۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے خطاب میںمجاہد فورس کی، خصوصاً لائن آف کنٹرول کے حوالے سے، کارکردگی اور قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ تحریر 468مرتبہ پڑھی گئی۔