ہلال نیوز

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کا یوم شہادت

گزشتہ دنوں کارگل کے ہیرو کیپٹن کر نل شیر خان شہید کے مزار پر پاک فو ج کی طرف سے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین نے پھو لو ں کی چادر چڑھائی اور شہید کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔ پاک فو ج کے چاق چو بند دستے نے شہید کو سلامی بھی پیش کی۔



یا د رہے کہ کیپٹن کر نل شیر خان شہید نے 29اکتو بر 1994ء میں پاک فو ج کی انفنٹری بٹالین میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا ۔1999ء میں کارگل کے محاذ پر 18400فٹ کی بلند چوٹیوں پر کیپٹن کر نل شیر خان نے محض چند ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کی کمین گا ہ پر حملہ کیااور دشمن کوواصل جہنم کیا اوراس دوران جام ِ شہادت نوش کر گئے ۔اُن کی بہادری کے اعتر اف میں حکومت ِ پاکستان نے انھیں بہادری کے اعلیٰ ترین فو جی اعزاز نشان حید ر سے نوازا ۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید صوبہ خیبر پختونخوا کے واحد سپو ت ہیں جنھیں نشان حید ر کے اعزاز سے نوا ز ا گیا۔
 

یہ تحریر 774مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP