ہلال نیوز

منگلا کینٹ میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد

گزشتہ دنوں منگلا کینٹ میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جس میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ،بیڈمنٹن ،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،سکواش،مسٹرفٹ،فٹ سال ،شوٹنگ، بولنگ، لیڈیزواک  اینڈ کڈز گالا شامل تھے، منعقد کیے گئے۔



 تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔ اس موقع پرکمانڈرمنگلا کور نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھوں،جوانوں اور بچوں کی زندگی میں جسمانی فٹنس نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیل فوجی زندگی کا اہم جزو ہے جس سے اُن میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک،سپرٹ اور لیڈرشپ جیسی خصوصیات بھی پیدا ہوتی ہیں۔  اُنھوں نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں۔چنانچہ کھیلوں کے انعقاد میںبھی ان کی شمولیت کو ہر صورت یقینی بنانا ضروری ہے۔کمانڈر منگلا کور   لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود  نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔
 

یہ تحریر 103مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP