ہلال نیوز

ملٹری کالج جہلم کے کیڈٹس کا دورہ آرمی ہائی آیلٹیچیوڈ سکول رٹو

ملٹری کالج جہلم کاشمار پاکستان آرمی کی سب سے پرانی اور ممتاز تعلیمی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ 1925ء سے قائم اس درسگاہ میں طلباء کی کردار سازی کے لئے تعلیم کے علاوہ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ہر سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران
(Hiking Club) 
کے ممبر کیڈٹس شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان) کا دورہ کرتے ہیں۔
امسال ہائیکنگ کلب کے طلباء نے آرمی ہائی آیلٹیچیوڈ سکول رٹو 
(Army High Altitude School Rattu)
کا دورہ کیا۔ ملٹری کالج جہلم کے کیڈٹس نے یہاں پر ماؤنٹین وارفیئر کی اہم جزئیات جیسے 
Crevasse Crossing
اور 
Seat Repelling
کی عملی تربیت حاصل کی۔ علاوہ ازیں طلباء نے مشہور دیوسائی کے میدان اور ہنزہ کے تاریخی قلعہ بلتت اور عطا آباد جھیل کا بھی دورہ کیا اور علاقے سے متعلق مفید معلومات حاصل کیں۔ 
(رپورٹ: میجر حسان جاوید)

یہ تحریر 369مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP