پاک بحریہ کی کاوشوں کے نتیجے میں حال ہی میں بحریہ ماڈل سکول یونس آباد کے پرائمری سیکشن اور بوائز ونگ کی تکمیل ہوئی جس کا افتتاح وزیرِ اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کیا۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بحریہ ماڈل سکول یونس آبادکے قیام کا مقصد پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیار ی تعلیم مہیا کرنا ہے ۔ یہ تعلیمی شعبے میں حکومت سندھ کے تعاون سے پاک بحریہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ بحریہ ماڈل سکول یونس آباد میں سائنساور کمپیوٹرکی جدید لیبارٹریزقائم کی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سند ھ نے کہا کہ یونس آباد جیسے علاقوں میں معیاری تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی کے باعث والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے تھے۔ بحریہ ماڈل سکول جیسے تعلیمی اداروں کے قیام میں پاک بحریہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے پاک بحریہ کی نگرانی میں بحریہ ماڈل سکول یونس آباد کی تعمیر میں تعاون پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ تحریر 323مرتبہ پڑھی گئی۔