گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے تمام تعلیمی اداروں میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں آرمی پبلک سکول پشاور پردہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء اوراساتذہ کی قربانیوں کی یاد منائی گئی۔ اسی سلسلے کی ایک تقریب کا انعقاد فضائیہ کالج اسلام آباد میں بھی کیا گیا جس میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ائیر مارشل سعید محمد خان ، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔
یہ تحریر 489مرتبہ پڑھی گئی۔