ہلال نیوز

دسویں آرمی پیسز چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد

گزشتہ دنوں 10 ویں آرمی پیسز چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد 19 ڈویژن منگلا کینٹ میں  راولپنڈی کور کی زیر نگرانی ہوا۔ اس میگا ایونٹ میں پاکستان آرمی کی مختلف کورز اور یونٹس جس میں منگلا کور، ملتان کور، لاہور کور، کراچی کور، راولپنڈی کور، گوجرانوالہ کور، بہاولپور کور، اور اے اے ڈی کمانڈ، اے ایس ایف سی پنجاب اور سندھ رجمنٹ کی یونٹس نے حصہ لیا۔اس میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم ملتان کور قرار پائی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر راولپنڈی کورلیفٹینیٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے ۔ کمانڈر راولپنڈی کور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 19 ڈویثرن کی آرگنائزنگ کمیٹی ، ایم ٹی ڈائریکٹریٹ اورپیسز سیل کے آفیشلز کو پیسز چیمپئن شپ 2022 کی کامیاب تکمیل پر مبارک باد پیش کی ۔ مزید براں انھوں نے جوانوں سے کہا کہ فوجی جوان کی زندگی میں جسمانی فٹنس نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ مجھے یہ بات کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہر سال(پیسز) چیمپئن شپ میں جوانوں کا معیار پہلے سے بہتر ہو رہا ہے ، جو نہ صر ف پیسز ریجائم کی درستگی بلکہ آپکی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔( پیسز)کو روز مرہ تربیت کا حصہ بنانا، ٹریننگ اور تجربے کے حصول کا ایک خوش آئند قدم ہے ۔ ہماری فوج کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ معیار کا اعتراف ملکی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی ہو چکا ہے ۔اس معیار کو یقینی بنانے کا سہرا بلا شبہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہمارے جوانوں کی لگن کے سر ہے ۔ اسی معیار کو بر قرار رکھتے ہوئے ۔



 دسویں آرمی پیسز چیمپئن شپ2022 میں تمام شرکاء ٹیموں کا بھرپور جوش و ولولہ تحسین اور شاباش کا مستحق ہے ۔
 تقریب کے اختتام پر مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور انفرادی طور پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مہمانِ خصوصی نے مبارک باد دی اور انعامات تقسیم کیے ۔

 (رپورٹ: لیفٹیننٹ کرنل محمد ماجد مرزا)
 

یہ تحریر 411مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP