٥٢ویں یومِ بحریہ کی تقریبات
1965ء کی لڑائی میںاپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میںہر سال 8 ستمبر یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یومِ بحریہ کو روایتی اندازسے منانے کے لئے پی این ایس قاسم منوڑہ میں پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں اورمہارتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیربطورِ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں کے اس مظاہرے میں پاک بحریہ کے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مشقیں،پیرا جمپ، فراگ مین اٹیک،ویسل بورڈ سرچ اینڈ سیزر آپریشن اور فاسٹ بوٹ ریکوری کی مشقیں شامل تھیں۔پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے اہلکاروں نے بیچ اسالٹ کی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ان مشقوں کے علاوہ پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز، آبدوز اور میزائل بوٹس بھی مظاہرے کا حصہ تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ١٩٦٥ کی جنگ میں پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کا ذکر کیا اور یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کی صلاحیتوں کے بھرپور مظاہرے کو سراہا۔پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور اثاثوں کے اس شاندار مظاہرے کی تقریب میںعسکری و سول شخصیات او ر جنگی ہیروز کے علاوہ شہداء کے لواحقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یہ تحریر 443مرتبہ پڑھی گئی۔