مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جانے کی تقریب
گزشتہ دنوں شاعر مشرق حکیم الامت علا مہ محمد اقبال کے یو مِ و لاد ت کے سلسلے میں مز ار پر ایک پروقار تقر یب منعقد ہو ئی ۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے مز ار اقبال پر پھو لو ں کی چا د ر چڑ ھا ئی اور اُ ن کے ایصا لِ ثو اب کے لئے فا تحہ پڑ ھی ۔
اس مو قع پر پا کستا ن نیو ی کے ایک چا ق چو بند د ستے نے پا کستا ن رینجرز پنجاب سے اعزازی گا ر ڈ کے فر ائض سنبھا لے اور سلا می پیش کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل اظہر نو یدحیات خان، گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر اور اسٹیشن کمانڈرنیوی کموڈور ساجد محمودشہزادنے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
باجوڑایجنسی کے طلباء کا ہیڈکوارٹرز ایف سی اور قلعہ بالاہسار کا دورہ
گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور کے پی، کے زیر اہتمام باجوڑ ایجنسی کے طلباء نے تاریخی قلعہ بالاہسار اور ہیڈکوارٹرز ایف سی کے پی پشاور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلباء کو تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معلومات فراہم کرنا اور دورِ جدید کے تعلیمی نظام سے آگاہ کرنا تھا۔ اس دوران طلباء نے قلعہ بالاہسار میوزیم کا بھی دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے اور ثقافت کی حفاظت کے لئے فرنٹیئر کور کے پی، کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
یہ تحریر 491مرتبہ پڑھی گئی۔