ہلال نیوز

ملٹری پولیس کور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان سنٹر میں ملٹری پولیس کورکی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پرسونل سروسز
(Personnel Services)
اور پرووسٹ مارشل
(Provost Marshal)
میجرجنرل نادر خان تھے۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس پاک فوج میںنظم و ضبط کی نگران ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نعرے ''انصباط'' کے مطابق نظم و ضبط کو قائم رکھیں۔
مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ تحریر 553مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP