ہلال نیوز

سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ

سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ

 

گزشتہ دنوںسیلرز بیچ /2017 C کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمانِ خصوصی ریئر ایڈمرل اطہر مختارتھے۔ 17 ہفتوں کی کٹھن تربیت کے دوران سیلرز کو نصابی تربیت کے ساتھ ساتھ تیراکی، اسلحہ کے استعمال، سکیورٹی اور سی سروائیول کی پیشہ ورانہ تربیت  بھی دی گئی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں سیلرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیلرز میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے۔

 

پیس سٹکنگ مقابلہ

گزشتہ دنوں پاک فوج نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ (Sandhurst)  یو کے میں منعقد ہونے والا انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ Pace Sticking Competition  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے پہلی مرتبہ حصّہ لیتے ہوئے ملک کی نمائندگی کی۔

یہ تحریر 592مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP