گزشتہ دنوں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سول ہسپتال میں چمن میں افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے پاکستان میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ میٹنگ کا نتیجہ ضرور نکلے گا لیکن پاکستان کی سرزمین کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔ جو کوئی پاکستان کے علاقہ میں آکر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا اس کا پہلا جواب یہی ہے جو کچھ روز قبل ہم نے ان کو دیا۔ جنرل عامر ریاض نے سول ہسپتال چمن میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کو یقین دلایا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مددجاری رکھے گی۔
بعد ازاں کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض نے چمن بارڈر پر موجود ڈیوٹی پر تعینات پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے ، ہمت ، عزم اور جواں مردی کو سراہا۔
یہ تحریر 522مرتبہ پڑھی گئی۔