ہلال نیوز

مکران میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈرکوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 90 طلبا بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن کے لیے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آفیسرز اور طلبا کے درمیان کرکٹ میچ کھیلاگیا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایف سی کی ٹیم نے جیت لیا۔



میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ کے بعد طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہو ئے کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اس لیے اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔ 

یہ تحریر 152مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP