کمبیٹ کمانڈر کورس کی پچاسویں گریجویشن تقریب
گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلینس، سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے50 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔
ائیر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم وہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پا لیتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی بے مثال عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ حب الوطنی کے جذبے پرزور دیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میںبھر پور کردارادا کرتی رہے گی اور اس اعلیٰ ادارے کا جنگجو ہونے کی حیثیت سے وطن کیلئے جینے،وطن کے لئے لڑنے اور وطن پر نثار ہونے کے عہد کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے ۔
مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر آفیسرز میں سر ٹیفیکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر فہد ساجد پیرزادہ نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر طیب سعید قریشی نے حاصل کی۔
تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔
کمانڈر راولپنڈی کور کا لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر کا دورہ
گزشتہ دنوں کما نڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تعینا ت جوانوں کی آپریشنل تیا ریوں کا جا ئزہ لیا ۔ اس مو قع پر انہوں نے جوانوں کی ثابت قدمی، اولوالعزمی اور بلند حو صلے کی تعریف کی۔ بعد ازاں کو ر کما نڈر نے جہلم کینٹ میں الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں چیئر مین ویلفیئر ٹرسٹ مسٹر جلال اکبر ڈار نے ان سے ملا قات کی۔ کو ر کمانڈر نے خصوصی بچو ں کی صلا حیتو ں کو بحال کر نے کے لئے ادارے کی کا وشو ں کو سرا ہا ۔
یہ تحریر 661مرتبہ پڑھی گئی۔