شعر و ادب

کیپٹن سِکندر سہیل شہید

سِکندر سہیل، میرا بھائی، میرا بیٹا
تیری شہادت تجھے امر کر گئی
تو میرا گبھرو جوان، میرا مان تھا
تیری سعادت تجھے امر کر گئی
کئے پلاٹون نے معرکے رہبری میں تیری 
جنگجوانہ امامت تجھے امر کر گئی
تو نِڈر تھا، ہر دم ہر جگہ پیش پیش
بے باک شجاعت تجھے امر کر گئی
تو جرِی تھا، رب کو پیارا بھی
الٰہی کرامت تجھے امر کر گئی
بنایا تو نے دشمن کو نشانِ عِبرت
عدو سے عداوت تجھے امر کر گئی
کئے نفلی بھی سجدے قبل از شہادت 
عاجِزانہ عِبادت تجھے امر کر گئی
شہر ٹانک امیں ہے تیری حلاوت و شرافت کا
ایسی نیک نام امانت تجھے امر کر گئی
 بر یگیڈیئر نیک نام محمد بیگ
 

یہ تحریر 192مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP