ہلال نیوز

تیسرا ٹیکنیکل ٹریننگ سیشن برائے خصوصی افراد 

گزشتہ دنوں پاک فوج کی طرف سے آرمی پبلک سکول سکردومیں تیسرا ٹیکنیکل ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوا۔ ٹریننگ سیشن کی تکمیل پر200 سے زائد ہنرمند افراد عملی زندگی میں داخل ہوگئے ۔ آرمی پبلک سکول میں جاری تربیتی ورک شاپ میں غیر ہنر مند افراد کو کمپیوٹر ، الیکٹرانک اور ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی ان میں زیادہ تر تعداد خصوصی افراد کی تھی۔6 ہفتوں سے جاری تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب کے دوران سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی خصوصی افراد سمیت غیر ہنر مند افراد کو معاشرے کے کارآمد افراد بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں جس پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔پاک فوج کی طرف سے جاری تربیتی ورک شاپ کے اختتام پر ہنر مند افراد کو اسناد کے ساتھ ساتھ ضروری سازوسامان دے کر عملی زندگی کا آغاز کرنے کے مواقع بھی فراہم کئے گئے۔


یہ تحریر 195مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP