ہلال نیوز

جنوبی وزیرستان میں مستحق افراد میں عید پیکج کی تقسیم

گزشتہ دنوں ایف سی ہیڈ کوارٹرز سائوتھ کے تعاون سے جنوبی وزیرستان کے علاقے احمد وام اور کوٹکئی سے تعلق رکھنے والے سفید پوش اور مستحق طبقہ کے افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے عید پیکج کے تحت تین سو گھرانوں میں راشن کے پیکجز تقسیم کئے گئے۔ عید کے خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر کے خصوصی احکامات پر مستحق افراد میں راشن پیکجز کی تقسیم کے عمل کے موقع پر کرونا حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا تھا۔ راشن کی تقسیم کے دوران ایف سی کے جوانوں کی طرف سے شہریوں کو ماسک بھی پہنائے گئے۔ مذکورہ علاقوں میں تقسیم کئے گئے راشن کے پیکجز میں آٹا،گھی،چاول،دالیں،چائے کی پتی، چینی،سویاں،بچوں کے لئے غبارے اور دیگرروزمرہ ضروریات کی اشیائے خوردنی شامل تھیں۔ جس سے مستحق گھرانے ایک ماہ تک کے لئے اپنے گھروں میں راشن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ راشن کی تقسیم کے عمل کے ساتھ ساتھ مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد بچوں میں کھیلوں کا سامان جس میں کرکٹ کے بلے اور گیندیں شامل تھیں بھی تقسیم کئے گئے تاکہ بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیاجاسکے۔ امن کی بحالی یا پھر مستحق دکھی انسانیت کی خدمت ہو ایف سی ہیڈ کوارٹرز سائوتھ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں مستحق افراد میں راشن اور بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنا بہت ہی اچھا اقدام ہے جس پر علاقے کی عوام نے آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر اور کمانڈنٹ گومل سکائوٹس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔




 

یہ تحریر 149مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP