ہلال نیوز

​چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں دونوں سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بشمول پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوںکے جذبے کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

 

آرمی پبلک سکول و کالج برائے طالبات ، ہمایوں روڈ کی شاندار کامیابی

فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحانات ( ٢٠١٨ئ) برائے جماعت" نہم و دہم " میں " آرمی پبلک سکول و کالج برائے طالبات، ہمایوں روڈ " نے امتیازی کامیابی حاصل کی اور اپنے شاندار تعلیمی نتائج کی روایت کو برقرار رکھا۔جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں اس سال تین سو انیس (  319)  طالبات شریک ہوئیں ان میں سے ایک سو اسی ( 180 ) طالبات نے ایک ہزار اور اس سے زائد نمبر حاصل کرکے  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ پچانوے  ( 95 ) طالبات نے   1050 سے زائد نمبر حا صل کیے۔ ایک سو تیرانوے ( 193)  نے نوے فیصد (90% ) اور اس سے زائد نمبر حا صل کیے۔ جبکہ دو سو چھیانوے ( 296 ) طالبات یعنی (  93%) نے  "اے ون'  گریڈ حاصل کر کے ادارے کی مستحکم تعلیمی کار کردگی کو بر قرار رکھا۔ مریم فیاض ،  نطالیہ اظہر اور لعلین اقبال نے بالترتیب 1079, 1080, 1081  نمبر حاصل کر کے آرمی پبلک سکول و کالج، ہمایوں روڈ میں پہلی، دوسری  اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں اس ادارے کی چھ ( 06) طالبات فیڈرل بورڈ کی پہلی دس پوزیشنز حاصل کر نے والے طلباء میں شامل ہیں۔ جو کہ یقینا ایک بڑا اعزاز ہے۔

اسی طرح جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں کل تین سو بارہ ( 312 ) طالبات شریک ہو ئیں اور کامیابی کا تناسب سو فیصد (  100%) رہا۔ ایک سو ٹھارہ (  118) طالبات نے بیالو جی کے ساتھ چار سو ستر ( 470 ) اور اس سے زائد نمبر جبکہ نو (  09) طالبات نے کمپیوٹر سائنس کے ساتھ  چار سو ساٹھ (460) اور اس سے زائد نمبرحاصل کیے ، ایک سو اکتیس (  131) طالبات نے نوے فیصد (90% ) اور اس سے زائد نمبر جبکہ دو سو ستاون  (  257) طالبات  ( 82% ) نے   "اے ون " گریڈ حاصل کیا۔ سنیلہ عدنان،  ملائکہ انتصار،

حفصہ وحید  اور  زینب سعد نے بالترتیب   508, 509, 512 نمبر حاصل کر کے پہلی، دوسری اور تیسری پو زشن حاصل کی۔

امید کی جاتی ہے کہ  "آرمی پبلک سکول و کالج، ہمایوں روڈ راولپنڈی " اپنے پرنسپل بر یگیڈیر ( ریٹائرڈ)  مقبول احمد اور قابل اساتذہ کی راہنمائی میں مستقبل میں بھی اعلیٰ اعزازات اور شاندار کامیابیاں حاصل کر تا رہے گا۔

یہ تحریر 593مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP