آرمی ائیر ڈیفنس سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کاانعقاد
گزشتہ دنوں ایئر ڈیفنس ریکروٹ کورس 48 کی پاسنگ آئوٹ پریڈ آرمی ائیر ڈیفنس سنٹرملیر کینٹ میں منعقد ہوئی ۔ کراچی کی شدید گرمی اورموجودہ موسمی حالات کے پیش نظریہ پہلی بار تھا کہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقادرات کے اوقات میں کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈنے بطورِ مہمانِ خصوصی پریڈ کا معائنہ کیاجبکہ میجر جنرل زاہد محمودگیریژن کمانڈر،جرنل آفیسر کمانڈنگ 25 میکانائزڈ ڈویژن اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 4ائیر ڈیفنس ڈویژن میجر جنرل اظہر رشیدکے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سینیئر افسران نے بھی پاسنگ آئوٹ پریڈدیکھی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ میںشامل ریکروٹس نے ڈرل اورمارشل آرٹس کا شاندارمظاہرہ کیا جسے مہمانوں اور حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
یاد رہے کہ آرمی ائیر ڈیفنس سنٹر کا شمار پاکستان آرمی کے نہایت کم عمر ٹریننگ سنٹرز میں ہوتا ہے جو کہ 1989 میں وجود میں آیا۔ ائیر ڈیفنس سنٹر میں مجموعی طور پر آج تک 48 ریکروٹس کورس چلائے گئے ہیں۔ جن میں 29729 جوانوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
جرار گیریژن میں فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
گزشتہ دنوںجرار گیریژن میں دو فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا۔ ان میں سے جرار سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ، فٹ بال کے میدان، بیس بال گرائونڈ اور پانچ والی بال کورٹس کے ساتھ ساتھ جاگنگ ٹریک پر مشتمل ہے۔ اس کا افتتاح میجر محمد قاسم عباس کی قیادت میں اے ایف آئی آر ایم کے گیارہ ہیروز نے کیا۔
یہ تحریر 604مرتبہ پڑھی گئی۔