الیکشن 2018
گزشتہ دنوں ملک بھر میں انتخابات2018ء کا انعقادکیا گیا۔ اس انتخابی عمل میں ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کا یہ عمل پاک فوج کی معاونت سے پرامن ماحول میں انجام پایا۔ ملک کے بیشتر شہریوں کی طرح پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی راولپنڈی کے ایک پولنگ سٹیشن میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے اپنے فرائض نہایت ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔
صوبہ بلوچستان میں انتخابات
رواں سال 25 جولائی کو ملک کے طول و عرض کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی الیکشن کی گہما گہمی رہی اور لوگوں کی کثیر تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
صوبے بھر میں علی الصبح ہی خواتین و حضرات کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہتے تھے۔یہ اس بات کا مظہر ہے کہ اہلِ بلوچستان نے غیر ملکی آشیر باد کے حامل دہشت گردوں کا ایجنڈا مسترد کر دیا اور بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لیا اور اس بات پر زور دیاکہ یہ چند مٹھی بھر دہشت گرد ہمیں اپنا حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے۔
سال 2018 کے الیکشن میں ٹرن آئوٹ پچھلے الیکشن 2013 کی نسبت بہت زیادہ رہا جس کی وجہ سکیورٹی کی بہتر صورتحال اور عوام میں شعور و آگہی ہے۔
یہ تحریر 835مرتبہ پڑھی گئی۔