ہلال نیوز

کمانڈر 10 کور کا جلال پور جٹاں میں فوجی مشقوں کا معائنہ

کمانڈر 10 کور کا جلال پور جٹاں میں فوجی مشقوں کا معائنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جلال پور جٹاں میں فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل سلمان فیاض غنی نے اُن کا استقبال کیا اور مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان مشقوں کا مقصد آرمر، انفنٹری، آرٹلری اور دیگر دفاعی شعبوں میں جنگ کے میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے۔ کمانڈر راولپنڈی کور نے مشقوں کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ کور کمانڈر نے مشقوں میں حصہ لینے والے ٹروپس کی آپریشنل تیاریوں، جنگی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

الباریح انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2017

گزشتہ دنوںبحرین میں منعقد ہونے والی الباریح انٹر نیشنل سیلنگ ریگاٹا کے مقابلوںمیں پاکستان سیلنگ فیڈریشن کی ٹیم نے حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے وفد کی قیادت پاک بحریہ کے کمانڈر اکرم طارق نے کی۔ ٹیم نے مقابلوں میں ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ پاکستان سیلنگ ٹیم کے کھلاڑی نجیب اللہ نے لیزر اسٹینڈرڈ کلاس طلائی تمغہ اور محمد تنویر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ15 سال سے کم عمر آپٹمسٹ کلاس کی کیٹیگریمیں محمد عبداللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان سیلنگ فیڈریشن کی ٹیم میں 8 کھلاڑی جب کہ دو ٹیم آفیشلز بھی شامل تھے۔

 

یہ تحریر 394مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP