ہلال نیوز

کمانڈر 10 کور کی آرمی پبلک سکولز اور ایف جی سکولز کی تقریبات میں شرکت

کمانڈر 10 کور کی آرمی پبلک سکولز اور ایف جی سکولز کی تقریبات میں شرکت

گزشتہ دنوں10 کور کے زیر انتظام سکو لوں اور کا لجوں میں تقریبات کا انعقادکیا گیا۔کما نڈ ر10 کو ر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ان تقریبا ت کے مہمانِ خصو صی تھے ۔سب سے پہلی تقریب ویسٹریج آرمی پبلک سکو ل میں ہو ئی۔ اس موقع پر کمانڈر 10 کور نے نئے بلاک کا افتتا ح کیا اور مختلف کلا سز کا دورہ بھی کیا۔ کما نڈر10 کور نے سالانہ انعامی تقریب کے موقع پر اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا۔اسی سلسلے میں کمانڈر 10کورلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے آرمی پبلک سکول چکلالہ گیریژن کے طلباء و طالبات کو سالانہ انعامی تقریب کے موقع پر انعامات سے نوازا۔ ایک تقریب ایف جی سر سید پبلک سکو ل میںبھی منعقد ہوئی۔کور کمانڈر نے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید برآں بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کمانڈر 10کورنے بچوں کو جسمانی اور غیرتعلیمی مثبت سر گرمیوں کو زندگی کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا۔

یہ تحریر 638مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP