رپورٹ

جوائنٹ سٹا ف ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی ِ کمان کی تقریب

گزشتہ دنوں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تبدیلی ِکمان کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدہ کے فرائض سنبھالے۔



اس تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔



جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاک مسلح افواج قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آمد پر چاق چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔بعدازاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا جائزہ لیا۔

یہ تحریر 60مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP