ہلال نیوز

کمانڈر ایف سی این اے کی کو ہ پیما ٹیم سے ملاقات

گزشتہ دنوں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے قومی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ساتھ کے ٹو بیس  کیمپ پر ملاقات کی اور کے ٹو چوٹی کو کامیابی  کے ساتھ سر کرنے پر ان کو مبارکباد دی ۔فورس کمانڈر نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی تعریف کی جس نے 19 سال کی عمر میں کے ٹو کو سر کرنے کا عالمی ریکارڈقائم کیا اور ملک کا نام فخر سے بلند کیا ۔



فورس کمانڈر نے مشن سدپارہ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور لا پتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش، نشان دہی اور منتقلی میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ لا پتہ کوہ پیماؤں میں پاکستان کے محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو مو ہر شامل تھے۔ فورس کمانڈر نے ساجد سدپارہ کو کامیابی کے ساتھ دوسری بارکے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی ۔
 

یہ تحریر 118مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP