ہلال نیوز

سربراہ پاک فوج کا ضلع دادومیں  اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع دادومیں اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر آرمی چیف نے دادو اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں 5000 خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔  انہوں نے  امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی بات چیت کی۔



بعد ازاں  چیف آف آرمی سٹاف نے دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
 

یہ تحریر 143مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP