ہلال نیوز

اٹھاون ویں پاک میرینز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

58 ویں پاک میرینز بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس قاسم میں منعقد ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، ریئرایڈمرل مرزافواد امین بیگ تھے۔پاک میرینز بیسک کورس کے دوران نوجوانوں کو ہر پہلو سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے جس میں جسمانی، واٹر مین شپ، فائرنگ،چھوٹے اور بڑے ہتھیاروںکے استعمال کے طریقوں، این بی سی ڈی اور فائرفائٹنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔
پاک میرین پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے میرینز کی ڈرل اور ٹرن آئوٹ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کو دفاع ِوطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ آپ نے نظم و نسق کو قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نتائج کے لئے اللہ پر توکل کریں اور اپنے جذبے کو ہمیشہ بلند رکھیں۔مہمانِ خصوصی نے کورس کے دوران نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میرینز میں انعامات تقسیم کئے۔ چارلی کمپنی کو دوران تربیت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پروفیشنسی بینر دیاگیا۔
شہید عدیل اشرف MAR/UT کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب میں شریک شہید کے والدمحترم جناب محمد اشرف کو اعزازی مہمان کے طور مدعو کیا گیاتھا۔عدیل اشرف شہید نے 11 جولائی2018 کو جام ِشہادت نوش کیا۔ 58 ویں بیسک میرین کورس میں 435 میرینز  نے کامیابی حاصل کی اور پاس آؤٹ ہو کر پاک بحریہ کی میرین فورس کا حصہ بنے۔  


یہ تحریر 907مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP