ہلال نیوز

کمانڈر ترک لینڈ فورسز کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

گزشتہ دنوں جنرل موسی اوسیور، کمانڈر ترک لینڈ فورسزنے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ندیم رضا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی سدا بہار دوست ہونے کے ناتے گہرے تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔انہوں نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دیرپا برادرانہ جذبات ا ور دوستانہ تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جوکہ اب پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔



 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مربوط فوجی و سٹریٹیجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو تسلیم کرنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
 

یہ تحریر 136مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP