پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں اٹک، ڈیرہ غازی خان اور لاہور میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں اور 20افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کئے گئے افراد سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان سے ہے۔ برآمد کیا جانے والا اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
یہ تحریر 659مرتبہ پڑھی گئی۔