ہلال نیوز

سربراہ پاک فضائیہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

گزشتہ دنوں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیرالفریڈ گراناس نے  سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



سربراہ پاک فضائیہ نے اتحادی ممالک سے  ٹیکنالوجی کے سمارٹ حصول،  تنصیبات کی اپ گریڈیشن اور تربیت کی ازسرنو تشکیل کے ذریعے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وسیع منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے دونوں افواج میں موجود دوطرفہ تعلقات اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ، "پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں"۔
معزز مہمان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کی اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی ان تھک کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

یہ تحریر 83مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP