ہلال نیوز

نوجوان اپنی توجہ امن کے استحکام پر مرکوز رکھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ یوتھ جرگہ کے وفد کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے یوتھ جرگہ سے آئی ایس پی آر میں ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرگہ کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس انضمام سے دہشت گردی کے خاتمے، امن کے استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تاکید کی کہ دہشت گردی کے خاتمے میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کرنا ہے لہٰذا نوجوان سیاسی اور جمہوری سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی پوری توجہ امن کے استحکام پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کے قیام میں دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ جرگہ نے علاقے میں افواجِ پاکستان کی امن کے قیام اور معاشی و معاشرتی ترقی کے استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ تحریر 467مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP