ہلال نیوز

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی تقریب

گزشتہ دنوں سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکے 41سال کی شاندار فوجی خدمات کے بعد ریٹائر ہونے کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سابق چیئر مین جے سی ایس سی اور ٹرائی سروسز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔



خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضانے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔



 تینوں افواج کے چاق  چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ بھی لیا۔
 

یہ تحریر 94مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP