ہلال نیوز

قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے وفد کا دورہ کور ہیڈ کوارٹر زپشاور

گزشتہ دنوں قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے وفد نے کور ہیڈ کوارٹرزپشاور کا دورہ کیا اس موقع پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے یوتھ آرگنائزیشن سے ملاقات کی ۔کور کمانڈر نے شرکا کو تکنیکی تعلیم اور روزگار کی سکیموں کی اہمیت خصوصاً کامیاب جوان پروگرام اور نئے ضم شدہ اضلاع میں پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔



کور کمانڈر نے قبائلی اضلاع بالخصوص نوجوانوں کی طرف سے امن کے حصول میں دی جانے والی قربانیوں کی تعریف کی اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آرمی مقامی لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کی بحالی اور ترقی کی رفتار میں نوجوانوں کے کردار کو نظر اندازنہیں کیا جا سکتا ۔ 
شرکاء نے اس علاقے میں امن کی بحالی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے  جاری کوششوں پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امن کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسز کو ان کی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی ۔
 

یہ تحریر 256مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP